Hajj Holy Kaaba Tulla

Saturday, February 27, 2021

حج بیت اللہ الحرام


حج ادا کرنے کے لئے لوگوں میں اعلان کرو وہ تیرے پاس پیادہ اور سوار ہوکر آئیں گے۔ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے گھر خانہ کعبہ کی تعمیر مکمل کرچکے تو آپ نے بارگاہ رب العزت میں فرمایا الٰہی اس گھر کی کون خواہش کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ابراہیم لوگوں کو حج کے لئے آواز دے حضرت ابراہیم پہاڑ پر چڑھ گئے اور اونچی آواز میں پکارا اور پکار کر کہا کہ اے لوگو تمہارے اللہ کا حکم ہے کہ خانہ کعبہ کے حج کے واسطے آؤ،ہر ایک مومن مرد اور مومنہ عورت جوزمین میں رہتی تھی سب نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آواز کوسنا یہاں تک کہ مردوں کی پیٹھ اور عورتوں کے رحموں میں جو روحیں تھیں ان کے کانوں تک بھی یہ آواز اللہ تعالیٰ نے پہنچا دی جس نے اس آواز پر لبیک کہا وہ جب تک حج نہ کرے گا دنیا سے نہ جائے گا